30 جولائی 2015 - 12:04
دنیا کے مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس سے متعلق پریس کانفرنس

دنیا کے مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس کے سلسلے میں آج مشہد کے ولایت ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دنیا کے مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس کے سلسلے میں آج مشہد کے ولایت ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مشہد کے ثقافتی امور کے نائب گورنر حجۃ الاسلام محمد خادمی نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے مشہد میں دنیا کے مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس کے کل بروز جمعہ شروع ہونے کی خبر دی۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ کانفرنس گزشتہ سات سالوں سے ایران میں منعقد کی جا رہی ہے کہا کہ اس بار بھی اس عالمی کانفرنس میں ۳۰۰ سے زیادہ مسلمان ماہر ڈاکٹر شرکت کر رہے ہیں اور اس کانفرنس کا باقاعدہ رسمی آغاز کل بروز جمعہ مشہد مقدس میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سربراہ آیت اللہ محمد حسن اختری اور رہبر انقلاب کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کی موجودگی میں ہو گا۔
حجۃ الاسلام و المسلمین خادمی نے مزید بتایا کہ اس کانفرنس کا اختتامی جلسہ اگلے ہفتے جمعرات کو ہو گا جس میں رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے مندوب عالم اسلام کے بارے میں معظم لہ کے نظریات کو پیش کریں گے اور امریکہ و یورپ کے جوانوں کے نام ان کے لکھے گئے خط کی قرائت کریں گے۔
واضح رہے کہ دنیا کے مسلمان ڈاکٹروں کی آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس ۳۱ جولائی سے ۶ اگست تک ایران کے مختلف شہروں مشہد، قم، اصفہان، تہران، شیراز میں منعقد ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲